۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2 مافیاز کے ایسے اشتراک کا نام ہے جس نے گزشتہ ڈیڑھ سالہ دور حکومت کے دوران عوام کو شدید مہنگائی کے چنگل میں جکڑے رکھا کہ کئی افراد کو فاقوں اور غربت سے تنگ آ کر اپنے اہل خانہ سمیت خودکشی کرنی پڑی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2 مافیاز کے ایسے اشتراک کا نام ہے جس نے گزشتہ ڈیڑھ سالہ دور حکومت کے دوران عوام کو شدید مہنگائی کے چنگل میں جکڑے رکھا کہ کئی افراد کو فاقوں اور غربت سے تنگ آ کر اپنے اہل خانہ سمیت خودکشی کرنی پڑی۔

انہوں نے پاکستان کی متحدہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم 2 کے اس دور میں بھی کچھ نہیں بدلا، عوام کی فلاح وبہبود کے بڑے بڑے دعوے اور منصوبوں کا تعلق اس سیاسی گٹھ جوڑ کے انتخابی منشور تک محدود تھا، عوام کی زندگی کو اذیت ناک بنانے کے لیے مفاد پرست ٹولہ ایک بار پھر متحد ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے اعتبار سے ساتواں بڑا ملک ہونے کے باوجود گزشتہ دور حکومت میں لوگ آٹے کے حصول میں خوار ہوتے رہے، دو درجن افراد نے آٹے کی لائنوں میں کھڑے کھڑے جان دے دی، کسان مارے مارے پھرتے تھے کھادوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں، بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا، نگران حکومت نے بھی جاتے جاتے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پرانی روش کو قائم رکھا ہے، ان چوروں سے آئندہ بھی کسی خیر کی امید نہیں ہے، حکومتی عہدوں اور سیٹوں کی بندر بانٹ کرنے والے ماضی کی طرح اب بھی عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیں گے، ان کے ہوتے ہوئے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار بہت کم نظر آتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .