۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ علی حسنین

حوزہ/ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء نے کہا کہ امام مہدی (عج) کا ظہور قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ معاشرے کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو انکی خدمت کیلئے تیاری کرنی ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پندرہ شعبان کی رات بخشش اور برکتوں کی رات ہے۔ جس کے حوالے سے بے شمار احادیث اور روایات موجود ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے شب برات اور منجی عالم بشریت امام زمامہ (عج) کی ولادت پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی (عج) کا ظہور قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ معاشرے کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو انکی خدمت کے لئے تیاری کرنی ہوگی۔ امام زمانہ عج کی حکومت عدل و انصاف کی حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شب برات کے موقع پر گلیوں اور گھروں کی چراغانی اپنی محبت اور عقیدتوں کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔ معاشرے میں بڑی سطح پر ایسے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شب برات ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے ہمیں اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔ پوری دنیا میں مظلومین کا ساتھ دینا ہمارا اہم فریضہ ہے۔ پیغمبر اسلام (ص)، اہل بیت اطہار علیہ السلام و اصحاب علیہ السلام اور انکے پیروکاروں نے ہمیشہ ظلم و بربریت کی مخالفت کی ہیں اور عدل کے قیام کے لئے کوششیں کی ہیں۔ ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم انکے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندانؑ اور اصحابؑ دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کا سبب ہیں۔ دنیا میں ظالم کو بلآخر شیکست کا سامنا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .