۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد قومی خود مختاری، آزاد خارجہ پالیسی، آئین کی بالا دستی، اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تحفظ جیسے رہنما اصولوں پر مبنی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں متعدد لبنانی صحافیوں سے ملاقات اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی ہے۔

لبنان میں متعدد صحافیوں کی ڈاکٹر شفقت شیرازی سے ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران، پاکستان کی سیاسی صورتحال اور 8 فروری 2024ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد ملک کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت ہوئی۔

سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے انتخابات میں کی جانے والی واضح دھاندلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم مہم کے ذریعے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کو نشانہ بنا یا گیا اور نتائج میں ہیرا پھیری اور عوامی آواز کو مسلسل دبانے کی پالیسی اپنائی جار ہی ہے۔ جب کہ عمران خان کے موقف کی ثابت قدمی اور ڈٹ جانے کی پالیسی ان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر رہی ہے اور دن بہ دن انکی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے وضاحت کی کہ یہ اتحاد قومی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تحفظ اور اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

میٹنگ کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ یہ اتحاد پہلے سے طے شدہ اہداف کے حصول اور پاکستان میں ترقی اور استحکام حاصل کرنے کی جدوجہد تک باقی رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علی الاعلان واضح کیا ہے کہ ہمارا اتحاد مفادات پر مبنی نہیں ہے، بلکہ رہنما اصولوں پر مشتمل ہے اور ایم ڈبلیو ایم اپنے رہنما اصولوں کی وجہ سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آزادی و خود مختاری کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اس میٹنگ میں جن صحافیوں نے شرکت کی ان میں المنار ٹی وی، المسیرہ ٹی وی، العہد ویب سائٹ، النور ریڈیو اور الاخبار کے نمائندوں کے علاؤہ بین الاقوامی امور کے تجزیہ کاروں نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستان کی سیاسی اور انتخابی صورتحال پر گفتگو اور اپنی رائے اور تجزیے کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا کے منظر نامے میں ان ممتاز صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی موجودگی ملکی مسائل پر روشنی ڈالی اور سیاسی واقعات پر اپنا تجزیہ پیش کیا۔

لبنان میں متعدد صحافیوں کی ڈاکٹر شفقت شیرازی سے ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .