۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آئی جی خیبر پختونخواہ سے ملاقات / کرم میں پائیدار امن اور ملکی سیاسی حالات پر گفتگو

حوزہ / سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آئی جی خیبر پختونخوا (ر) سید ارشاد حسین سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد نے آئی جی خیبر پختونخوا (ر) سید ارشاد حسین سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق وفد میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سید محسن شہریار زیدی شامل تھے۔

اس موقع پر کرم میں پائیدار امن کی بحالی سمیت ملکی سیاسی حالات پر گفتگو ہوئی اور مسلکی تعصبات ختم کرنے اور علاقے کی ترقی کیلئے لائحہ عمل اپنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران الیکشن میں سپورٹ کرنے پر آئی جی (ر) سید ارشاد حسین، ائیر مارشل سید قیصر حسین اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ملکی سطح پر حالیہ الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے اتحاد کو سراہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .