۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ایم ڈبلیو ایم پختونخواہ کے وفد کی قونصل جنرل ایران سے ملاقات

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا اور اہل تشیع عمائدین کے ایک نمائندہ وفد نے قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران پشاور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا اور اہل تشیع عمائدین کے ایک نمائندہ وفد نے قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران پشاور علی بنفشہ خواہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں ایرانی قونصل جنرل نے وفد کی طرف سے پیش کی جانے والی شکایات و مشکلات کو دلچسپی کے ساتھ سنا اور مسائل کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں زائرین کو ویزوں کے اجراء میں درپیش مشکلات اور شکایات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایرانی قونصل جنرل نے وفد کی طرف سے پیش کی جانے والی شکایات و مشکلات کو دلچسپی کے ساتھ سنا اور ازالے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ قابل ذکر ہے کہ وفد میں صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ علامہ احمد علی روحانی، صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شبیر حسین ساجدی، ضلع پشاور کے صدر علامہ سید ذکی الحسن الحسینی، علامہ سید عالم شاہ الحسینی، سید ابرار جعفری اور امامیہ کونسل کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .