۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا نثار حسین حیدر آقا

حوزہ/ صدر کل ہند مجلس علماء وذاکرین نے ایران کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ہندوستان سمیت دنیا کے 32 ممالک کے لئے ویزا کی شرط ختم کئے جانے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایران کی اس اقدام کی تعریف کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر کل ہند مجلس علماء وذاکرین حجةالاسلام مولاناڈاکٹر نثار حسین حیدرآغا نے ایران کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ہندوستان سمیت دنیا کے 32 ممالک کے لئے ویزا کی شرط ختم کئے جانے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایران کی اس اقدام کی تعریف کی۔

بیان حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

ایران کا ایک مستحسن اور قابل ستائش اقدام

جیسا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ ابھی حال ہی میں جمہوری اسلامی ایران نے فلسطین کی مدد کر کے پوری دنیا کو بتایا کہ ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی رہےرہیں اور ظالم کے مخالف، اور یہی اسلام کاخوبصورت پیغام ہے، اورآج پھرایران نے ایک اچھافیصلہ لیاہے کہ اپنے ملک کی آمد کےلئے 32 ممالک بشمول ہندوستان ویژہ کو فری کردیا ہے، یہ عالمی اتحاد اوربھائی چارگی کی بہترین نظیر ہے، اور اپنے اس عمل سے ایک بار پھر دنیا کو امن کا پیغام دیا کہ دنیا آئے اور دیکھےکہ ہماری تہذیب ہمارا تمدن ہماری ثقافت کیاہے ۔ ہم اس احسن عمل پر رہبر معظم۔صدرمحترم نیز ارکان حکومت ایران کاصمیم قلب سے شکریہ اداکرتےہیں اور دعا گو ہیں کہ پروردگار عالم ایران اور ہندوستان کے تعلقات ہمیشہ بحال رکھے اور دونوں ملکوں کے درمیان روزبروزتعلقات میں استحکام پیدا ہو۔

فقط والسلام

صدر کل ہند مجلس علماء وذاکرین

حجةالاسلام مولاناڈاکٹر نثار حسین حیدرآغا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .