۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
تصاویری از استمرار تزدد زائرین از مرز تمرچین

حوزہ / ایران کے صوبہ خوزستان کے گورنر اور ایرانی صدر کے خصوصی حکم اور ہم آہنگی سے غیر ایرانی اربعین زائرین کی عراق کی جانب نقل و حرکت کا مسئلہ حل ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ خوزستان کی سرحدوں پر غیر مقیم افغانستانی اور پاکستانی زائرین کی تاخیر اور ان کے بارڈر سے گزرنے میں مشکلات پیش آنے کے پیش نظر خوزستان گورنریٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے درج ذیل نوٹس جاری کیا ہے:

غیر مقیم افغان زائرین کی زیارت اربعین کے سلسلہ میں عراق کی جانب نقل و حرکت کے مسئلے کے سامنے آنے کے بعد صدر محترم کے خصوصی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے عراقی حکومت کے ساتھ بات چیت کو فالو اپ کیا گیا اور سینئر حکام کے تاکید کے مطابق ایران میں مقیم غیر ایرانی شہریوں کے لیے زیارت اربعین کے مواقع ایجاد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ایران میں بدھ کے روز اس مسئلے کو حل کرنے کے بعد جمعرات کو دہلاویہ کے علاقہ میں یادگار شہید چمران پر زیارتی ویزے جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

اس دوران، دہلاویہ بارڈر میں زائرین کی خدمت کے عمل کو چذابہ اور شلمچہ کی سطح تک پہنچنے کے لیے کم از کم ایک دن درکار تھا اور اسی لیے عوامی موکب اور خدمات کی سہولیات کے قیام تک سروس دہی کا عمل جمعہ تک تقریباً 24 گھنٹے سست روی کا شکار رہا لیکن اس کے بعد تمام صوبائی اداروں کے تعاون سے زائرین کی خدمت کا عمل شروع ہوا اور پہلے ہی دن دہلاویہ میموریل سائٹ پر ویزوں کے اجراء کے لیے 50 گیٹ اور پھر 15 نئے گیٹ لگائے گئے اور پیدا شدہ گنجائش کے مطابق ہر گھنٹے میں اوسطاً پانچ ہزار ویزے جاری کیے گئے۔ اب تک تقریبا چار دن کے اندر غیر مقیم شہریوں کو 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .