حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف اور کربلا کے درمیان پول نمبر 494 پر ایک موکب؛ بنام موکب نائب الشہید نصب تھا جس میں بین الاقوامی مبلغین تبلیغی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق، اس موکب میں زائرین ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام کی رہنمائی سمیت مختلف شبہات کے جوابات کا انتظام کیا گیا تھا۔
نائب الشہید موکب میں خدمات انجام دینے والے خادمین کا تعلق ایران، پاکستان، ہندوستان، افغانستان، افریقہ، لبنان، عراق اور شام سے تھا۔
موکب نائب الشہید کا اولین مقصد، شہدائے مقاومت کا تعارف اور شہداء کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنا تھا۔
موکب نائب الشہید کا لاکھوں کی تعداد میں زائرین ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام نے استقبال کیا اور شہدائے مقاومت کے تعلق سے انجام پانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ موکب؛ نجف اشرف اور کربلائے معلٰی کے درمیان پول نمبر 494 پر واقع تھا جو گزشتہ سات برسوں سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والے زائرین کی معنوی خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہے۔
اربعین مارچ کے دوران، موکب نائب الشہید کا عالمی سطح پر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے وزٹ کیا۔
واضح رہے کہ جہاں اربعین حسینی کا یہ عظیم اجتماع، ظہور حضرت حجت عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کیلئے پیش خیمہ ہے وہیں پر یہ عظیم اجتماع ہمیں شہدائے مقاومت کی یاد بھی دلاتا ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آج اگر دنیا بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اربعین مارچ میں شریک ہو رہے ہیں تو یہ شہدائے مقاومت کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔