۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مراکش

حوزه/ افریقی ملک مراکش میں جمعہ کی رات شدید زلزلہ آیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور 600 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی رپورٹیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رباط سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق، مراکش میں جمعہ کی رات شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 6 اعشاریہ 8 بتائی گئی ہے جبکہ زلزلے سے 600 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مراکش کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، زلزلے سے بہت سی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق، مراکش میں زلزلے سے کم سے کم 630 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور 320 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 11 بجے کے قریب آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، زلزلے کا مرکز اٹلس پہاڑوں میں واقع علاقہ بتایا گیا ہے جو ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہر "مراکش" سے تقریباً 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مراکش کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، ملک کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ شاہی مسلح افواج، مقامی حکام، سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں کی امدادی کوششیں جاری ہیں اور نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .