حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی بتاریخ ۲۹صفر بمطابق 16/ستمبر 2023 بروز ہفتہ، بوقت بعد نماز مغرب، کربلا عظیم اللہ خان ،تالکٹورہ ، لکھنؤ (شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام) میں بمناسبت شہادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس کوخطاب فرمائیں گے عالیجناب مولانا سید رضی حیدر ایران کلچرہاؤس ۔
مجلس کے بعد شبیہ حرم حضرت معصومہ قم سے پرچمِ گنبدِ حرمِ امام علی رضا علیہ السلام( مشہد،ایران ) مؤمنین ، نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے کربلا عظیم اللہ خان تک لے جائیں گے۔ ہوگا لہذا تمام مومنین سے گزارش ہے زیادہ سے زیادہ تشریف لائیں اور امامؑ کے گنبد سے آئے ہوئے پرچموں کی زیارت کر کے فیضیاب ہوں۔
نوٹ: نماز مغربین با جماعت ادا ہوگی ،اس کے فورا بعد مجلس عزاء شروع ہوجائے گی۔
منجانب: A.I.R. Charitable Foundation Lucknow
حضرت امام علی رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن، تالکٹورہ،لکھنؤ