۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ مغربی افریقہ میں واقع اسلامی ملک سینیگال کے صدر کے خصوصی مشیر شیخ کانٹے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت سے مشرف ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینیگال کے صدر کے خصوصی مشیر شیخ کانٹے نے اپنے دورہ ایران کے دوران شہر مقدس قم کا دورہ کیا اور حرم حضرت معصومہ (س) میں حاضری ہے۔

انہوں نے حرم مطہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کریمہ اہل بیتؑ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے روضے پر حاضری دی اور زیارت سے مشرف ہوئے، انہوں نے حرم کے مختلف مقامات کے فن تعمیر اور تاریخ سے واقفیت حاصل کی۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے بین الاقوامی امور کے ماہر حجۃ الاسلام سید مختار حسینی نے سینیگال کے صدر کے خصوصی مشیر کی خدمت میں مستند شیعہ روایات کی بنیاد پر حضرت معصومہ (س) کی شان و منزلت بیان کی۔

واضح رہے کہ سینیگال کے صدر کے خصوصی مشیر نے ایران اور سینیگال کے درمیان توانائی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے اور ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے لیے تہران کا دورہ کیا، اسی سفر کے دوران انہوں نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی بھی زیارت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .