۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آفریقا

حوزہ/ حرم امام حسین کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا کہ افریقی ممالک کے متعدد رہنماؤں اور ان کے ہزاروں پیروکاروں نے مذہب اہل بیت علیہم السلام کو قبول کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین کی انتظامی کمیٹی (عتبہ حسینیہ) سے وابستہ بین الاقوامی رہنمائی مرکز اصحاب الکساء نے اعلان کیا: افریقی ممالک کے متعدد رہنماؤں اور ان کے ہزاروں پیروکاروں نے گزشتہ چند سالوں کے دوران مذہب اہل بیت علیہم السلام کو قبول کیا ہے۔

اس مرکز کے ڈائریکٹر شیخ احمد رشید الطرفی نے کہا:اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے میں حرم مبارک امام حسین(ع) سے وابستہ بین الاقوامی رہنمائی مرکز اصحاب الکساء کی نے پناہ کوششوں کے نتیجے میں بعض افریقی رہنما اور ان کے ہزاروں پیروکاروں نے اہل بیت مذہب کو قبول کیا۔

انہوں نے مزید کہا: اس مرکز کی مزید کارکردگی اور کوششیں جاری ہیں اور یہ مذہب تشیع کے عقائد کی ترویج شب و روز جاری و ساری ہے۔

شیخ الطرفی نے مزید کہا:اس مرکز کے پاس مستقبل کے لئے منصوبے ہیں، اور انشاء اللہ یہ مرکز اپنے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا اور افریقہ، ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی یہ کام انجام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام سے منسلک اصحاب الکساء کا بین الاقوامی رہنمائی مرکز مختلف سرگرمیاں انجام دیتا ہے جیسے افریقی براعظم میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی اشاعت، مبلغین کی تربیت اور دینی مدارس کی نگرانی ، غذائی اشیاء کی تقسیم اور اہل بیت علیہم السلام کی ولایت و شہادت کئ موقع پر جشن اور مجالس عزاء کا انعقاد، اور پانی کی مشکلات کو برطرف کرناوغیرہ۔

افریقہ میں ہزاروں افراد نے مذہب تشیع قبول کیا: عتبہ حسینیہ

افریقہ میں ہزاروں افراد نے مذہب تشیع قبول کیا: عتبہ حسینیہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .