۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ ابراہیم زکزاکی

حوزہ/ حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے ممتاز اساتذہ اور علمائے کرام کے ایک وفد نےحجت الاسلام احمد مروی کی میزبانی میں شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس کے علما کی نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہبر اور سربراہ حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی سے حرم امام رضا علیہ السلام میں ملاقات ہوئی اس دوران حجت الاسلام والمسلمین احمدمروی نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ زکزاکی نے نائیجیریا کےبہت سارے اسلامی اسکولوں میں اسلامی تحریک کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ شیخ زکزاکی کی کاوشوں سے نائیجیریا میں تقریباً ڈیڑھ کروڑافراد شیعہ ہوئے ،کہا کہ ان کے علاوہ نائجیریا میں کئی ملین عیسائی بھی شیخ زکزاکی کے حامی اور شیدائی ہیں اسی وجہ سے ان کے پروگراموںمیں شرکت کرتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق؛افریقہ میں تقریبا دو کروڑ مسلمان اور غیرمسلم افراد نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رکن ہیں۔

حرم امام رضا(ع) کے متولی نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کی کامیابی کے لئے دعا کرتےہوئے کہا کہ شیخ زکزاکی اپنے عقائد کی وجہ سے ۶ بار قید کئے گئے ہیں اور اپنی زندگی کے تقریباً۱۵ سال جیل میں گزار چکے ہیں اور اس عرصہ میں ان کے کئی فرزند اور اہلخانہ کے افراد کے علاوہ ہزاروں حامی شہید ہوئے۔

اس ملاقات کے دوران نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ جناب شیخ ابراہیم زکزاکی نے نائیجیرین مسلمانوں کی سرگرمیوں کے حوالے سےرپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا میں اہلبیت(ع) سے محبت کسی خاص مکتب و مذہب کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس ملک کے تمام مسلمان اہلبیت (ع) سے محبت رکھتے ہیں اور جب بھی اہلبیت(ع) کا نام سنتے ہیں تو اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں،اس کے علاوہ نائیجیرین مسلمانوں کو قرآن کریم میں بہت زیادہ دلچسپی ہے اوریہی وجہ ہے کہ بہت سارے افراد بچپن سے ہی قرآن حفظ کرنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ نائیجیریا ان ممالک میں سے ہے جہاں قرآن کریم کے بہت سارے حافظ پائے جاتےہیں ، کہا کہ نائیجیریا میں قرآن کریم کی محافل خصوصاً ماہ مبارک رمضان میں بہت زیادہ اہتمام کیا جاتا ہے ،لوگوں کو اسلامی کی طرف راغب کرنے اور دعوت دینے کے لئے قرآن کریم کی تفسیر اور شرح موزوں ترین پلیٹ فارم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہج البلاغہ کو نائیجیریا کے مسلمان جانتے تک نہیں تھے لیکن آج ہم نے نہج البلاغہ کی ترویج و تبلیغ کے لئے بہت سارے اقدام انجام دیئے ہیں جنہیں بہت زیادہ سراہا اور پسند کیا گیا ہے اور اس وقت پورے نائیجیریا میں بہت سارے اسلامی اسکولوں کی بھی بنیاد رکھی۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہبر اور سربراہ نے بتایا کہ بہت سارے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ افریقہ میں لوگوں کے دلوں کو اسلام کی طرف راغب کرنا شیخ زکزاکی کا کام ہے لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ یہ حضرت امام خمینی(رہ) کا ایک معجزہ ہے ،اگر امام خمینی(رہ) کا یہ عظیم انقلاب نہ ہوتا تو شاید ہم مکتب اہلبیت(ع) نام کی کوئی چیز بھی نہ دیکھ پاتے اور افریقہ میں اہلبیت (ع) کے چاہنے والے نہیں ہوتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .