۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار دبیرکل مجمع جهانی اهل‌بیت(ع) با شیخ زکزاکی

حوزہ/ اہلبیت عالمی اسمبلی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رمضانی نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ زکزاکی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہلبیت عالمی اسمبلی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رضا رمضانی نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، اس موقع پر مجمع جہانی اہل بیت کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

اہلبیت علیہم السّلام عالمی اسمبلی کے سربراہ نے اس ملاقات کو باعثِ مسرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دیدار کے مشتاق تھے جناب عالی سے، ہمیں دلی محبت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناب عالی کا شمار شیعہ ثقافت کی ترویج و اشاعت میں اثر ورسوخ والی اہم شخصیات میں ہوتا ہے۔ آپ کیلئے یہ اعزاز حاصل ہے آپ قائدین انقلاب کے سربازوں میں سے ایک ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رمضانی نے نائجیریا میں شیخ زکزاکی کی تشیع کی ثقافت کے فروغ میں کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں راہ خدا کے حقیقی مجاہدین میں سے قرار دیتے ہوئے یہ امید بھی ظاہر کی کہ شیخ زکزاکی کی جدوجہد اور راہ باقی رہے گی۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ زکزاکی نے نیز اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور مجمع جہانی اہل بیت علیہم السّلام کی دنیا بھر میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مجمع، دنیا کے گوشہ و کنار میں بسنے والے شیعوں کی حمایت اور مکتب اہلبیت علیہم السّلام کی ترویج کیلئے وجود میں آیا۔ انقلابِ اسلامی سے قبل، مکتب اہلبیت علیہم السّلام ہمارے لئے مجہول تھا، اس زمانے میں شیعوں کو ایک منحرف فرقہ سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے بعد، نائیجیریا میں انقلاب سے درس لینا شروع ہوا اور تحریکیں شروع ہونے لگیں اور شیعوں کے دشمنوں نے ہمارے اوپر طرح طرح کے الزامات لگائے اور یہ الزامات زاریا حادثہ کے بعد کئی گنا بڑھ گئے۔

تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما نے مزید کہا کہ زاریا واقعہ کو شیعوں کو ہمیشہ ختم کرنے کیلئے وجود میں لایا گیا تھا، لیکن تقدیر یہ تھی کہ ہم باقی رہیں اور اسلام کی دعوت پہلے سے زیادہ اہتمام کے ساتھ دیتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے عزائم سے تحریک مزید مضبوط ہو گئی، آج ہم پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں اور نائجیریا میں شیعوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ ہم نے ان چند سالوں میں اپنی سرگرمیوں کو کبھی سست ہونے نہیں دیا، بلکہ استقامت کے ساتھ جاری رکھا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .