اتوار 15 اکتوبر 2023 - 14:12
مشہد مقدس میں شیخ زکزاکی کا زبردست استقبال+ویڈیو

حوزہ/ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی شہر مشہد مقدس میں داخل ہوئے جہاں حکام اور عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

00:00
00:00
Download

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی شہر مشہد مقدس میں داخل ہوئے جہاں حکام اور عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مشہد مقدس کے عوام کی موجودگی میں خصوصی استقبالیہ تقریب صبح 9:00 بجے میدان پرواز (شهدای امنیت پرواز)پر منعقد ہوئی، لوگوں نے "صل‌علی محمد، یار امام خوش‌آمد " جیسے نعروں سے نائیجیریا کے شیعوں کے رہبر کا استقبال کیا، اس موقع پر خراسان رضوی کے گورنر بھی شیخ زکزاکی کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

حرم امام حضرت رضا علیہ السلام کی زیارت، مشہد مقدس کے امام جمعہ سے ملاقات اور آستان قدس رضوی کے متولی سے ملاقات، شیخ زکزاکی کے مشہد مقدس کے سفر کے منصوبوں میں سے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha