۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام ذوالفقاری

حوزہ/ حرم امام رضا (ع) کے بین الاقوامی ادارۂ برائے زائرین کے سربراہ نے کہا کہ حرم امام رضا (ع) میں سالانہ 5 سے 7 ملین زائرین زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے بین الاقوامی زائرین کے شعبے کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السّلام کے زائرین کی بہتر میزبانی اور خدمت، اس ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

حرم امام رضا (ع) میں سالانہ 5 سے 7 ملین زائرین کی حاضری

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک اور شہروں سے آنے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اسی لئے مختلف شعبوں کے ذریعے ان کے مسائل حل کئے جاتے ہیں۔

حرم امام رضا علیہ السّلام کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا کہ زائرین کی اہم ضرورت، ان کی زیارت اور معرفت ہے، جس کو پورا کرنے کیلئے ادارۂ برائے زائرین غیر ایرانی کوشاں رہتا ہے۔

حجت الاسلام ذوالفقاری نے بین الاقوامی ادارے کے دیگر اہداف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ زائر ایک یادگاری اور معنویت سے بھرپور زیارت کرے، لہٰذا اس سلسلے میں ہم تبلیغی، معلوماتی اور دینی اعتبار سے زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زائرین کو 25 قسم کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں، کہا کہ یہ خدمات، صحنِ غدیر میں عرب زائرین، غدیر ہال میں پاکستان و ہندوستان کے زائرین اور دارالرحمہ ہال میں عربی اور آذری زائرین کو فراہم کی جاتی ہیں۔

حجت الاسلام ذوالفقاری نے کہا کہ غیر ایرانی زائرین کی بہتر میزبانی اور ان کی پذیرائی کیلئے 700 خواتین و حضرات 24 گھنٹے خدمت سر انجام دیتے ہیں اور ان خادمین کی خصوصیات یہ ہیں کہ ان کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے اور ان میں سے اکثر یونیورسٹیوں کے پروفیسر یا سابق سفارتکار اور ایرانی قونصل خانوں میں سرگرم اراکین ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم زائرین کے اس بین الاقوامی ادارے میں 14 زبانوں میں سرگرمی سرانجام دیتے ہیں، کہا کہ حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں ہر ڈال 5 سے 7 ملین زائرین حاضری ہوتے ہیں اور ان زائرین میں سے 65 فیصد عرب ممالک، 25 فیصد برصغیر پاک وہند اور 10 فیصد آذربائجان، ترکیہ، یورپ ممالک اور امریکہ سے آتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .