۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حرم امام رضا

حوزہ/ دہشت گرد صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر حملے کے بعد حرم حضرت امام رضا علیہ السلام پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں صہیونی دہشت گرد حکومت کی جانب سے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر حملے کے بعد حرم حضرت امام رضا علیہ السلام پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا اور حرم کے مینار سے نقارہ بھی نہیں بجایا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں موجود المعمدانی اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 1000 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .