۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے غزہ کے بڑے اسپتال میں سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلہ میں تین روزہ سوگ کی حمایت اور جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے غزہ کے بڑے اسپتال میں سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت میں جاری اپنے پیغام میں کہا: غزہ میں ڈھائے جانیوالے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں نہ ایسے الفاظ ہیں کہ ان کربناک مظالم کو بیان کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا: صیہونی سامراجی قوتوں کی اس وحشی گری اور درندگی سے ان کے بدنما چہرے،عزائم اور باطنی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: غزہ میں ظلم کی تاریک رات برپا ہوئی مگر افسوس اسلامی ممالک، او آئی سی ، عرب لیگ ودیگر تنظیمیں صرف بیانات تک محدود ہیں۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: مظالم کی انتہاءکے باوجود پاکستا ن کی جماعتیں اور تنظیمیں کسی ایک مناسب اقدام پر متفق نہ ہوسکیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ سامراجی و صیہونی ظلم کےخلاف قراردادوں یا نعروں کی بجائے امہ متفقہ عملی اقدام اٹھائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .