۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل نے فلسطین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک غاصب اسرائیل کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو بیت المقدس کی آزادی ناممکن ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام مظلوم ہیں، آج اگر مسلم ممالک متحد ہو کر غاصب اسرائیل کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو پھر فلسطین ختم ہو گا اور بیت المقدس کی آزادی ناممکن ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل، پوری قوت کے ساتھ فلسطینی عوام کی نسل کشی پرڈھٹائی کے ساتھ اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر افسوس مسلم ممالک اپنے ایمانی بھائیوں کے تحفظ کے لیے ابھی تک کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کر سکے۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ جب تک مسلمان یک زباں نہیں ہوں گے فلسطین کو سپورٹ نہیں مل سکے گی۔ عرب ریاستوں اور او آئی سی کی خاموشی شرمناک ہے اور صرف ریلیاں نکالنے اور سیمینار منعقد کرنے سے تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔ مسلم ممالک کو سفارتی محاذ کے ساتھ عملی اقدامات بھی کرنا ہوں گے ورنہ امت واحدہ کا تصور شدید متاثر ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .