حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ھم فلسطین کے سفیر محترم کے ذریعے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دینے آئے ھیں کی ھم قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک آپکے ساتھ کھڑے ھیں اور کھڑے رھیں گے۔ امت مسلمہ اور مسلم ممالک کو ھمارا پیغام ھے کہ مغربی حکمرانوں کے سفاک چہرے سے نقاب ھٹ گیا ھے درندہ صفت اسرائیل کے وحشیانہ حملوں،بے گناہ اور نہتے عوام پر بارود حتی فاسفورس بم برسانے کے باوجود انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل کے تمام اقدامات کی حمایت کر رھے ھیں سب سے بڑے شیطان آمریکا کی سربراھی میں انسانی حقوق کے جھوٹےنعرے لگانے والوں کے سفاک چہرے دنیا کے سامنے بے نقاب ھو چکے ھیں امریکی وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کا عجلت میں اسرائیل کا دورہ اس بات کا ثبوت ھے کہ فلسطینیوں کی جرات و بہادری نے ان کے پالتو درندے کے وجود اور بقا کو اس وقت شدید خطرات سے دوچار کر دیا ھے وہ ان مجاھدین کے مقابلے میں نہیں ٹھہر پا رہا اور زخمی سانپ کی طرح بے گناہ، نہتے عوام، معصوم بچوں اور خواتین پر بارود برسا کر اپنے انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ھم امت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں کو یہ پیغام دے رھے ھیں کہ کیا ھمارا بھی یہ فریضہ بنتا ھے یا نہیں کہ ھم عملی میدان میں ان مظلوموں کے ساتھ کھڑے ھو جائیں؟؟
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام ھے کہ ھم فلسطین کے مظلوموں کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں ان کے ساتھ کھڑے ھیں اور امت مسلمہ سے یہ بجا طور پر توقع رکھتے ھیں کہ اختلاف، انتشار، تکفیر اور فرقہ واریت سے بالاتر ھوکر اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اسی میں مظلوموں کی حوصلہ افزائی، کامیابی اور دشمنوں کی حوصلہ شکنی، پسپائی اور رسوائی ھے۔
آخر میں، علامہ واحدی نے محترمہ عظمیٰ گل کا شکریہ ادا کیا جن کا اس کانفرنس کے انعقاد میں بنیادی کردار رھا ھے۔
یاد رھے کہ اس کانفرنس کے دیگر مقررین میں فلسطینی سفیر، محترمہ عظمی گُل، مسلم لیگ ن کے راھنما سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے راھنما علی محمد خان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید صفدر گیلانی، جناب طاھر رشید تنولی، مولانا حامد الحق، میاں محمد اسلم، پروفیسر ساجد میراور دیگر مذھبی سیاسی رہنما شامل تھے۔