۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی مظلومین فلسطین کی حمایت میں منعقدہ احتجاجی ریلی میں شرکت

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان میں مظلومین فلسطین کی حمایت میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حجت الاسلام سید علی جعفر شمسی نے اپنی کابینہ و اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمائندہ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی نے 18 اکتوبر 2023ء بروز بدھ اپنی کابینہ و اراکین کے ہمراہ میدان امام حسین علیہ السلام اصفہان میں مظلومین فلسطین کی حمایت میں منعقدہ احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ریلی مدرسہ حکیمیہ سے میدان امام حسین (ع) پہنچی اور وہاں پہنچ کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم بالخصوص گذشتہ دنوں ہسپتال میں ہوئے حملوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

پروگرام میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھر پور نعرے، دعای امام زمانہ عج، منقبت خوانی بھی کی گئی۔ اس ریلی میں اصفہان کے عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی مظلومین فلسطین کی حمایت میں منعقدہ احتجاجی ریلی میں شرکت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .