۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار فرمانده نیروی انتظامی با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے ملت فلسطین اور بالخصوص غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے پر شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی مطابق، ملت فلسطین اور بالخصوص غزہ میں ہسپتال پر غاصب صہیونی حکومت کی وحشیانہ حملے کی مذمت میں آیت اللہ نوری ہمدانی نے پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

قاتِلُوهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَیْدِیکُمْ وَ یُخْزِهِمْ وَ یَنْصُرْکُمْ عَلَیْهِمْ وَ یَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ

نہتی ملتِ فلسطین اور بالخصوص "المعمدانی ہسپتال" میں زیر علاج زخمیوں پر غاصب صہیونی حکومت کے حملے نے اس فاسد حکومت کی ذلت و پستی کی انتہا کو آشکار کر دیا ہے۔

اب کسی بھی دین و مذہب کے پیروکار اور آزاد انسان کو ان دردناک جرائم سے نظریں نہیں پھیرنی چاہئیں اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس ستم رسیدہ ملت کی حمایت میں سب سے پہلے بچوں کی قاتل اس غاصب حکومت سے قطع تعلق کریں اور صرف بیانات کی بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ تاریخ انہیں بھی ان جرائم پیشہ صہیونیوں کے ساتھ ذکر نہ کرے۔

آج ان جرائم پر خاموشی جائز نہیں بلکہ ان ظالموں سے نفرت اور مظلوموں سے ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے۔

خداوند متعال کے وعدے کے مطابق فتح و کامرانی کا وقت بہت قریب ہے اور ان شاءاللہ اسرائیل اور اس کے حامی عنقریب نابود ہوں گے اور مزاحمتی محاز کو اپنے درمیان وحدت و یکجہتی اور خدا پر توکل سے فتح و کامرانی نصیب ہوگی۔

آخر میں امت اسلامی اور ملت ایران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملت مظلوم فلسطین کی کسی بھی قسم کی مدد سے دریغ نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .