۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
طوفان الاقصی

حوزه/ غاصب اور قابض صہیونی وزارت صحت کے مطابق، طوفان الاقصیٰ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 4400 غاصب صہیونی زخمی ہوگئے ہیں اور ان میں سے 200 زخمیوں کی حالت غیر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے طوفان الاقصیٰ نامی آپریشن میں متاثر ہونے والے غاصب صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، غاصب صہیونی وزارت صحت نے فلسطینی مزاحمتی مجاہدین کے حملوں میں زخمی ہونے والے غاصب صہیونیوں کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں اب تک 4399 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

غاصب صہیونی وزارت صحت کے بیان میں آیا ہے کہ زخمیوں میں سے 300 سے زیادہ اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 200 سے زیادہ زخمیوں کی حالت نہایت ہی نازک ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے اب تک طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے غاصب صہیونیوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہلاک ہونے والے غاصب اور قابض صہیونیوں کی تعداد تقریباً 1800 تک پہنچ گئی ہے۔

مزاحمتی تنظیموں نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں کے دوران، 200 سے زائد صہیونیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو غزہ کے مختلف مقامات پر رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصیٰ نامی آپریشن شروع کرنے کے بعد، غاصب صہیونی حکومت نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے غیر انسانی سلوک روا رکھا ہوا ہے اور غزہ کے شہریوں پر پانی، بجلی اور ایندھن سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی روک دی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت اور مسلح افواج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 3000 فلسطینی شہید اور تقریبا 12ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .