۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انصاریان

حوزہ/ استاد حسین انصاریان نے اپنے ایک پیغام میں صہیونی حکومت کے بھیانک جرائم کی مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دارالعرفان انسٹی ٹیوٹ کی تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں پیش آنے والے ہولناک واقعات اور معمدانی اسپتال پر وحشیانہ بمباری کے بعد استاد حسین انصاریان نے ایک پیغام میں صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے۔

هوالحق
إِنّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُونَ
سوره سجده آیه 22

جس چیز نے ان دنوں گہرے دکھ اور افسوس میں مبتلا کیا ہے وہ ایک بہت بڑی تباہی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ غزہ کے علاقے میں غاصب صہیونی حکومت کے اقدامات انسانی عظمت کے خلاف ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہیں۔
ہر اس شخص کا دل جو اہل بیت علیہم السلام کے نورانی مکتب میں تعلیم یافتہ ہے، ان پرتشدد کارروائیوں سے مجروح ہے اور یقیناً وہ ظالم سے اللہ کے سخت انتقام کے وعدے کی امید رکھتا ہے۔

دنیا آج نسل کشی، بچوں کے قتل اور جرائم کا مشاہدہ کر رہی ہے جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ ہر اس شخص کے لیے جو "انسانیت" کا خیال رکھتا ہے؛ایک ناقابل تحمل معاملہ ہے۔
خدا کی بارگاہِ رحمت میں عاجزی کے ساتھ میں آفاقی انصاف کے قیام کے لئے آخری منجئ موعودکے ظہور کے لیے دعا کرتا ہوں، اور خدا کی بارگاہِ بیکس پناہ میں عرض کرتا ہوں: « اللهم إنا نشكو إليك فقد نبينا صلواتك عليه واله وغيبة ولينا وكثرة عدونا وقلة عددنا وشدة الفتن بنا وتظاهر الزمان علينا فصل على محمد وآله وأعنا على ذلك بفتح منك تعجله وبضر تكشفه ونصر تعزه.»


فقیر حسین انصاریان
٢ ربيع الثاني ١٤٤٥
غزہ میں صہیونی حکومت کے ہولناک جرائم پر استاد حسین انصاریان کا پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .