۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
استاد حسین انصاریان -ترجمه کتاب خصال اثر شیخ صدوق

حوزہ؍استاد حسین انصاریان نے مختلف شعبوں میں علمی تعاون پر بھروسہ کرتے ہوئے کتاب کا عربی سے فارسی میں روانی اور فصاحت کے ساتھ ترجمہ کرنے کے علاوہ بہت سے معاملات میں کچھ غیر واضح موضوعات اور الفاظ کو سبق آموز نکات کے ساتھ بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دار العرفان انسٹی ٹیوٹ کی تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "خصال" عالم و فاضل استاد حسین انصاریان کے ترجمہ کے ساتھ شائع ہوئی۔

شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ چوتھی صدی ہجری میں شیعہ فقہ و فقہاء اور رُوات کی نمایاں ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، اور آپ کی تصانیف عصر غیبت کے دَور سے باقی رہ جانے والے احادیث کے اہم ترین منابع میں سے ایک ہیں۔

کتاب خصال شیخ صدوقؒ کی اہم ترین تصانیف میں سے ایک ہے اور اس میں 1258 احادیث ہیں، جو اپنی کم مقدار کے باوجود اسلامی علم، مذہبی احکام، اصول عقیدہ، اور زندگی کی سماجی اور انفرادی تعلیمات کا ایک بڑا انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ایک ہی وقت میں، اس میں تاریخی موضوعات، قرآن کی تفسیر، اور فلسفیانہ نِکات شامل ہیں اور یہ سیاسی مسائل سے بھی مزیّن ہے۔

یہ کتاب موضوعات کی قِسم اور تقسیم کے لحاظ سے منفرد اور مثالی ہے کیونکہ مصنف نے احادیث کو ان اعداد کے مطابق درجہ بندی کیا ہے جن میں احادیث کا جمع آوری کی گئی ہے۔

استاد حسین انصاریان نے مختلف شعبوں میں علمی تعاون پر بھروسہ کرتے ہوئے کتاب کا عربی سے فارسی میں روانی اور فصاحت کے ساتھ ترجمہ کرنے کے علاوہ بہت سے معاملات میں کچھ غیر واضح موضوعات اور الفاظ کو سبق آموز نکات کے ساتھ بیان کیا اور اس کی قیمتی اور علمی تشریحات کے ساتھ اضافہ کیا ہے اور اسے تقویت بخشی ہے۔

استاد حسین انصاری کی تحریر کردہ اس گرانقدر تصنیف کے تعارف کے ایک حصے میں کہا گیا ہے:

"شیخ صدوق کی اس خصوصی کتاب میں جو عددی نظام کے ایک سے لے کر ایک سو دس حصوں کی شکل میں ترتیب دی گئی ہے جس سے مرد و عورت، خاندان، قوم، منبر، محراب، علاقے اور تعلیم سے بے نیاز نہیں ہوسکتے جو خصال کو ایک قیمتی اور گرانقدر کتاب بناتے ہیں، اس کتاب کا تقریباً ستر سال قبل اس زمانے کی فارسی زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا، اور یہ آج کی نسل کے لیے اس قدر مفید معلوم نہیں ہوتی، جتنا کہ ہونا چاہیے۔حضرت حق نے اس غریب بندے پر اپنے فضل و کرم اور احسان سے جو اس سے پہلے قرآن کریم، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ،اصول کافی، مفاتیح الجنان، کامل الزیارات، معانی الاخبار کے ترجمے میں کامیاب ہو چکا تھا نئے اسلوب کے ساتھ ترجمہ خصال کے میدان میں آپ کے روبرو ہے جس میں احادیث کی تجدید اور وضاحت کی شامل ہے۔ امید ہے کہ مرد و خواتین، نوجوان، معزز طلباء، شعبۂ تعلیم ست وابستہ، اہل خانہ اور خاص طور پر مقررین اس عرشی خزانے سے استفادہ کریں گے۔

استاد انصاریان کی کتابوں کی خرید میں دلچسپی رکھنے والے، کنسائنمنٹ خریدنے اور بھیجنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے، درج ذیل رابطے پر رجوع فرمائیں:
1) قم، خیابان 15 خرداد، انتهای خیابان فراشاهی، خیابان شعبانیان، بین کوچه 9 و 11
2) www.shop.erfan.ir پر آن لائن اسٹور کے ذریعے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .