۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شورای جهانی کلیساها

حوزہ/ قرآن کریم کی مسلسل توہین کے تناظر میں اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے میں دنیا کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے نام ایک خط میں قرآن کریم کی مسلسل توہین کے متعلق رہبر معظم کے بیان کو بھیجا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قرآن کریم کی مسلسل توہین کے تناظر میں اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے میں دنیا کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے نام ایک خط میں قرآن کریم کی مسلسل توہین کے متعلق رہبر معظم کے بیان کو بھیجا۔

عالمی کونسل آف چرچز کے سکریٹری جنرل جری پیلائی نے قرآن کریم کی توہین کی مذمت کے حوالے سے اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سربراہ کے خط کے جواب میں کہا: قرآن پاک کو جلانا ناقابل قبول اور بلا جواز ہے،عیسائی کسی بھی مقدس اور مذہبی کتاب کو جلانے اور اس کی بے حرمتی پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا: کسی بھی مذہب کی مقدس کتاب کا احترام ضروری ہے، اس طرح کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے، ہم مستقبل میں اس طرح کی حرکتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی کونسل آف چرچز کی آمادگی کا اعلان کرتے ہیں ، ساتھ ہی"مذاہب کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی دستاویز" کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کونسل آف چرچز میں دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک کے چرچ کی انجمن شامل ہے، جو 580 ملین سے زیادہ عیسائیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور اس میں بہت سے آرتھوڈوکس چرچ، بہت سے انگلیکن، بپٹسٹ، لوتھرن اور میتھوڈسٹ چرچ بھی شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .