۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد باقر قالیباف

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں کہ وہ مسلمانوں کی مقدس ہستیوں اور قرآن مجید کی توہین کو جرم قرار دیں اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو۔

حوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں کہ وہ مسلمانوں کی مقدس ہستیوں اور قرآن مجید کی توہین کو جرم قرار دیں اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو۔

قالیباف نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں جو کہ ایک ویبینار کی شکل میں پیر کے روز منعقد کیا گیا تھا کہا کہ اسلام سے دشمنی کا احساس اسلامی ممالک کے لیے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک متحد ہو کر ان سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

محمد باقر قالیباف نے کہا: سویڈن، ڈنمارک اور فرانس میں قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی دنیا انسانی حقوق کے معاملے میں دوہرے معیار پر عمل پیرا ہے اور اسلام کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے، ان واقعات میں صہیونی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے بہت سے شواہد موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .