محمد باقر قالیباف
-
ایرانی اسپیکر کا المیادین کو انٹرویو؛ سردار قاآنی اپنے منصبی فرائض سر انجام دے رہے ہیں
حوزہ/ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے دورۂ لبنان کے دوران المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاآنی کے بارے میں مذموم مقاصد کے ساتھ جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، وہ صحت و سلامتی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر لبنان کے مختصر دورے پر بیروت پہنچ گئے / ہر مشکل حالات میں لبنان کے ساتھ ہیں
حوزہ / ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے لبنان کے مختصر دورے پر بیروت پہنچ کر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا: ہم نے ہمیشہ لبنان کے عوام، حکومت اور مقاومت کا ساتھ دیا ہے اور آیندہ بھی ہر مشکل حالات میں ان کے ساتھ رہیں گے۔
-
کلام معصومین (ع) میں لوگوں کی خدمت کرنے کو بہت سراہا گیا ہے: آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے نظام اسلامی میں عوام الناس کو اصل و اساس قرار دیتے ہوئے کہا:لوگوں کی خدمت کرنا بہت ہی عظیم کام ہے اور ائمہ معصومین علیہم السلام نے اس خدمت کو بہت سراہا ہے، بالخصوص امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں اس پر بہت تاکید کی ہے۔
-
امریکہ کی حمایت بھی صیہونیوں کو نہیں بچا سکتی: قالیباف
حوزہ/ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مغرب کی کھلی حمایت بھی اب صہیونیوں کو اس دلدل سے نہیں نکال سکتی جس میں وہ پھنسے ہوئے ہیں۔
-
مسلم ممالک عالمی برادری کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کریں
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں کہ وہ مسلمانوں کی مقدس ہستیوں اور قرآن مجید کی توہین کو جرم قرار دیں اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو۔