حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں جنگی جرائم اور نسل کشی کو روکنے کے لیے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا: غزہ کے سلسلہ میں نسل کشی کا مستقل طور پر خاتمہ، غزہ پر جارحیت اور قبضے کا خاتمہ، علاقہ سے انخلاء، محاصرے کا خاتمہ اور غزہ میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی فوری اور آزادانہ رسائی ہمارے مطالبات ہیں۔
ڈاکٹر قالیباف نے کہا: پچھلے دو سالوں میں ایرانی پارلیمنٹ نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر دنیا کے تمام ممالک بالخصوص اسلامی ممالک کی پارلیمنٹس کے تعاون سے غزہ جنگ بندی اور غزہ میں نسل کشی کو روکنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا: غزہ کی جنگ بندی درحقیقت صیہونی وزیراعظم کے منحوس منصوبوں کی شکست تھی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عالمی برادری کو خطاب کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی حکومتیں اور عدالتیں غزہ میں نسل کشی کے مرتکبین کے خلاف مقدمات چلائیں۔









آپ کا تبصرہ