حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی جو غاصب اسرائیل کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت آزاد ہوئے اور قیدیوں کو مخصوص گاڑیوں کے ذریعے جیلوں سے روانہ کیا گیا۔ ان میں 250 ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو غاصب اسرائیل کی جیلوں میں عمر قید یا طویل مدت کی سزا بھگت رہے تھے۔
واضح رہے اس سے قبل؛ غاصب اسرائیل نے تحریکِ حماس کے ساتھ طے شدہ فہرست میں شامل فلسطینی قیدیوں کے ناموں میں ترمیم کی تھی۔
فلسطینی شہری خان یونس کے ناصر اسپتال میں آزاد ہونے والے قیدیوں کا پرجوش استقبال کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیل نے پورے دو سال کی جارحیت اور تحریکِ حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے دعوے بعد گزشتہ دنوں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت 2 ہزار سے زائد فلسطین کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔









آپ کا تبصرہ