حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شہر سنندج کے سنی عالم دین مولوی مصطفٰی شیرزادی نے غزہ اور فلسطینی عوام کو عالمی استکبار کے مقابلے میں ان کی مزاحمت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوامی عزم و ارادے کے مقابلے عالمی استکبار کی شکست پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی استکبار غزہ کے عوامی عزم و ارادے کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا؛ امید ہے کہ یہ جنگ بندی دشمنوں کی جانب سے کوئی چال نہ ہو۔
انہوں نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ظلم اور فساد کے خلاف کھڑے ہوں اور ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے معاشرے میں عدالت کے قیام میں مدد کریں۔









آپ کا تبصرہ