حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مذہبی شہر قم المقدسہ میں علمائے کرام، طلاب ذوی الاحترام اور عوام کی بڑی تعداد نے جمعہ کے روز عظیم الشان ریلی "بشارتِ نصر" میں شرکت کر کے فلسطین کے مظلوم عوام اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے ساتھ اپنی پرزور حمایت کا اعلان کیا۔

یہ تاریخی ریلی 10 اکتوبر 2025 کو مصلائے قدس سے شروع ہو کر چہارراہِ شہدا پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں عوام نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ نعرے لگائے:"امریکہ مردہ باد"، "اسرائیل مردہ باد"، " اور "هیهات منّا الذلة"۔

شرکاء نے اپنے نعروں کے ذریعے عالمی استکبار کے خلاف شدید غصے اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ اپنی عقیدتی وابستگی کا اظہار کیا۔
ریلی کے شرکاء نے اعلان کیا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور بچوں کے قتلِ عام کے پیچھے امریکہ کا کردار پوشیدہ نہیں، اور یہ کہ ملتِ ایران ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ریلی کے اختتام پر چہارراہِ شہدا پر جمع ہونے والے مظاہرین نے ایک مشترکہ قرارداد میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے عالمی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور آزاد ضمیر رکھنے والے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے بے دفاع مظلوموں کی فوری مدد کریں۔









آپ کا تبصرہ