حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی چینل "المسیرہ" نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت صنعا کے "السبعین اسکوائر" میں آج ایک بے مثال اور تاریخی ملین مارچ کا انعقاد ہوا، جو مظلوم فلسطینی عوام، خاص طور پر غزہ کے حق میں حمایت کے اظہار کے طور پر منعقد کیا گیا۔
اس عظیم الشان ریلی کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یمن کے عوام، انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کے اُس بیان کی بھرپور تائید کرتے ہیں جس میں انہوں نے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مزید اقدامات اور آپشنز پر غور کرنے کی بات کی ہے۔
ریلی میں شریک عوام نے واضح طور پر کہا کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کی اصل ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، جبکہ عرب حکومتیں اپنی خاموشی اور بے عملی کے ذریعے اس ہولناک جرم میں برابر کی شریک ہیں۔
شرکاء نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ اور فلسطین کی حمایت یمن کی نہ صرف سرکاری پالیسی ہے بلکہ یمنی قوم کا مستقل اور غیر متزلزل عوامی موقف بھی ہے۔









آپ کا تبصرہ