حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم یعقوب زکزاکی کے حامیوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے فلسطین کے مظلوم عوام سے یکجہتی اور اسرائیل کے جرائم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
شرکاء نے اپنے نعروں اور بینروں کے ذریعے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرتے اور اس غاصب و منحوس حکومت کے غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ظلم، ناانصافی اور معصوموں کے خون پر قائم ہے اور اس کی بنیاد شیطانی افکار پر رکھی گئی ہے۔ ان کے مطابق، صہیونی رہنما کسی الہامی ہدایت نہیں بلکہ شیطان کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔
شرکاء نے فلسطینی عوام، خصوصاً غزہ کے مظلوموں کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دنیا بھر کے صاحبانِ ضمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے بے گناہ عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔









آپ کا تبصرہ