جمعہ 19 ستمبر 2025 - 05:00
صہیونی دشمن ہر طرح کے نسل کشی کے ہتھیار استعمال کر رہا ہے

حوزہ/ یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں زور دے کر کہا کہ صہیونی دشمن نسل کشی کے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، جن میں یورپی و امریکی بم اور عرب ایندھن بھی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، المسیرہ: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا ہے کہ دشمن صہیونی، نوارِ غزہ میں "جنایتِ قرن" کو پوری دنیا کے سامنے جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے مناظر نہایت ہولناک اور دل دہلا دینے والے ہیں، جو ہر اُس انسان کو جھنجھوڑ دیتے ہیں جس کے دل میں ذرہ برابر بھی انسانیت باقی ہے۔

عبدالملک الحوثی نے الزام لگایا کہ اسرائیل امریکی، برطانوی اور جرمن بموں کے ساتھ ساتھ عرب ایندھن و تیل کا سہارا لے کر فلسطینی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صہیونی دشمن کو اسلامی دنیا کی کمزوری اور بے عملی سے فائدہ ہو رہا ہے، جبکہ اسرائیل کے خطرات صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کو درپیش ہیں۔

انصاراللہ کے رہنما نے کہا: "فلسطینی عوام پر ہونے والا ظلم اس قدر بڑا ہے کہ اس کی ذمہ داری تمام مسلمانوں اور پوری دنیا پر عائد ہوتی ہے۔ اگر مسلمان اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کریں تو وہ نہ دنیا میں ان نتائج سے بچ سکتے ہیں اور نہ ہی آخرت میں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت صرف فلسطینی عوام تک محدود نہیں، بلکہ وہ مسجدالاقصی کی حرمت پامال کرنے اور القدس کو مکمل طور پر یہودی بنانے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

الحوثی نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی افواج روزانہ مسجدالاقصی پر حملے کر رہی ہیں اور اسی ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے بھی مسجدالاقصی کی بے حرمتی میں شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha