حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن انسانی عنوانات اور امدادی اداروں کو بھی دراندازی کے لیے استعمال کرتے ہیں جیسا کہ یمن میں اس کی واضح مثال دیکھی گئی۔
انہوں نے مزید کہا: ان اداروں سے وابستہ نیٹ ورکس یمن میں براہ راست صہیونی دشمن کے جرائم میں شریک رہے اور حکومتی اہداف کو نشانہ بنانے میں تعاون کرتے رہے ہیں۔
عبدالملک الحوثی نے کہا: یہ کارروائیاں ایک بیرونی حکومت کی نگرانی میں انجام دی گئیں اور ان کا رابطہ مقامی عناصر کے ایک گروہ سے تھا۔ اسرائیلی دشمن سے وابستہ نیٹ ورکس صرف معلومات جمع کرنے تک محدود نہیں تھے بلکہ اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی شریک تھے۔

انہوں نے مزید کہا: ان عناصر نے اسلحہ گوداموں، حساس علاقوں اور اہم مقامات سے متعلق وسیع معلومات جمع کیں جبکہ گرفتار عناصر کے اعترافات مکمل طور پر پیش آنے والے واقعات سے مطابقت رکھتے ہیں۔
انصار اللہ یمن کے سربراہ نے کہا: دشمن عرب ممالک اور اسلامی ممالک کی منڈیوں سے بڑے پیمانے پر اقتصادی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: امریکی کمپنیاں عراقی تیل کو لوٹ رہی ہیں اور عراقی عوام سے پہلے خود اس کے منافع سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
عبدالملک الحوثی نے کہا: دو ہزار کی دہائی کے آغاز میں بعض یورپی ممالک اور امریکہ بعض عرب ملکوں کو دھمکیاں دیتے تھے تاکہ ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کو روکا جا سکے۔









آپ کا تبصرہ