جمعہ 26 ستمبر 2025 - 15:45
تمام صہیونی جارحیت اور مظالم امریکی شراکت اور پشت پناہی کی بنا پر ہیں

حوزہ / سید عبدالملک بدرالدین نے کہا: اسرائیلی دشمن وہی مظالم جاری رکھے ہوئے ہے جو پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں، صہیونی امریکہ کی حمایت کے باعث مزید گستاخ ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انصاراللہ یمن سید عبدالملک بدرالدین نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا: تقریباً دو سال سے اسرائیلی دشمن غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ دشمن اپنے حملوں کو تیز تر کر رہا ہے، غزہ شہر پر حملوں کے ساتھ ساتھ بھوک، محاصرے اور پیاس جیسے مظالم بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس سے عوام کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا: اسرائیلی دشمن ایسی جنایات پر اصرار کر رہا ہے جو دنیا والوں کے سامنے عیاں اور محکوم ہو چکی ہیں۔ اس کی یہ گستاخی امریکہ کی شراکت اور پشت پناہی کی بنا پر ہے۔ جتنا زیادہ دنیا اس پر اعتراض کرتی ہے اور ان ہولناک جرائم پر شرمندگی کا اظہار کرتی ہے، اتنا ہی امریکہ اس کی حمایت میں آگے بڑھتا ہے۔ اسی ہفتے امریکی دشمن نے سلامتی کونسل میں اس قرارداد کو ویٹو کیا جو جنگ بندی اور غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتی تھی۔ اسی حمایت کے حصے کے طور پر 250 ارکانِ کانگریس پر مشتمل وفد نے اسرائیل کی کھلے عام حمایت اور اس کے جرائم کی پشت پناہی کے لئے دورہ کیا۔

سید عبدالملک بدرالدین نے کہا: اسرائیلی دشمن نے نئے عبرانی سال کے موقع پر مسجد الاقصی پر حملوں اور اہل قدس پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ وہ مغربی کنارے میں اپنی جارحیت اور الحاق کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کی توجہ خاص طور پر شہر الخلیل پر ہے تاکہ اس پر مکمل قبضہ جما سکے کیونکہ الخلیل فلسطین کا دوسرا مقدس شہر ہے۔ اسرائیلی دشمن تدریجی طور پر مغربی کنارے پر مکمل قبضے کے درپے ہے، اگرچہ عملی طور پر اس کی تسلط موجود ہے لیکن یہ حکومت ہمہ جہت تسلط چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا: غزہ میں مجاہدین کی کارروائیاں امت اور ان نظاموں کے خلاف ایک بڑی حجت ہیں جنہوں نے ان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا اور اسرائیلی دشمن کے ساتھ شریک جرم بنے۔ جب کچھ افراد سادہ اور نیم بھاری ہتھیاروں کے خلع کی بات کر رہے ہیں تو دوسری طرف امریکہ اسرائیلی دشمن کے لئے مہلک ہتھیاروں کی نہ ختم ہونے والی کھیپیں بھیج رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha