حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کونسل آف کلچرل ریولوشن کے سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناہ نے کہا: حالیہ جنگ نے ثابت کیا کہ ہمارا حقیقی دشمن امریکہ اور اسرائیل ہے۔ البتہ بہت سے بصیرت رکھنے والے پہلے سے ہی یہ جانتے تھے لیکن کبھی کبھار امریکہ اپنے شیطانی حربوں سے کچھ لوگوں کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا: اس وقت ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ وہی میزائل اور ڈرون جس نے صیہونی حکومت کو شکست دی اور اسے جنگ بندی کی التجا پر مجبور کر دیا، کچھ لوگ اسے سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ بہرحال ہمارے باشعور عوام اس بات کو سمجھتے ہیں اور اسی لیے وہ اپنے ملک کے دفاع میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔
سپریم کونسل آف کلچرل ریولوشن کے سکریٹری نے کہا: آج کی جنگ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جنگ ہے، یعنی اگر وہ سیکیورٹی اور دفاعی طور پر ہم پر حملہ کرتے ہیں تو اس کی بنیاد سائنس اور ٹیکنالوجی ہے، لہذا ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ