منگل 2 دسمبر 2025 - 18:49
شیخ الخطیب اور پاپ لیون کی ملاقات میں کیا پیش آیا؟

حوزہ / لبنانی شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے نائب سربراہ نے پاپ سے ملاقات میں کہا: ہماری معنوی ثقافت انسانی برادری پر قائم ہے اور ہم اسے اسلام کے ان اصولوں سے حاصل کرتے ہیں جو انسانوں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں رکھتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے نائب سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی الخطیب پاپ لیون چهاردهم کا "شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل" اور عموم شیعہ مسلمانوں کی جانب سے استقبال کرتے ہوئے کہا: ہم آپ کی لبنان آمد کی قدردانی کرتے ہیں، آپ کے ان مواقف کو سراہتے ہیں جو آپ نے ہمارے وطن کے مشکل حالات میں اختیار کیے ہیں اور آپ کو اس اسلامی درود کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں جو حضرت مسیح علیہ السلام کو رسول، نبی، بشارت دینے والے اور ہدایت کنندہ کے طور پر مانتا ہے۔

انہوں نے بیروت کے مرکز میں واقع میدان شہداء میں منعقدہ ادیان کے درمیان باہمی نشست میں، جس میں پاپ لیون بھی شریک تھے، خطاب کرتے ہوئے کہا: زخمی لبنان کی جانب سے آپ پر سلام و درود کہ ویٹیکن نے ہمیشہ اسے تاریخ کے حاشیہ پر موجود ایک ملک نہیں بلکہ دنیا کے لیے ایک پیغام سمجھا ہے۔ اسی زاویے سے ہماری امید ہے کہ آپ کا یہ سفر تمام کامیابیاں لے کر آئے اور اس وطن میں کمزور پڑ چکی قومی وحدت کو مضبوط کرنے میں مؤثر ہو جو مسلسل “اسرائیلی” جارحیتوں کے باعث زخموں سے بھر چکا ہے۔

لبنانی شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا: ہم حکومت کی تشکیل کو ضروری سمجھتے ہیں لیکن اس کی عدم موجودگی میں ہمیں اس قبضہ‌گری کے مقابلے میں مزاحمت کرنا پڑی جس نے ہمارے ملک پر حملہ کیا تھا۔ ہمیں نہ اسلحہ اٹھانے کا شوق ہے اور نہ اپنے فرزندوں کو قربان کرنے کا۔ انہی دلائل کے پیش نظر ہم لبنان کے مسئلے کو آپ کے سپرد کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آپ کے عالمی اثر و رسوخ کے باعث دنیا ہمارے وطن کو اس کے مسلسل بحرانوں خصوصاً “اسرائیلی” جارحیت اور ان کے تباہ‌کن اثرات سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha