حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی "جمعیت قولنا والعمل" کے سربراہ اور لبنان کے معروف اہل سنت عالمِ دین شیخ احمد القطان نے بقاع کے علاقے برالیاس میں ایک سیاسی خطاب کے دوران کہا کہ ہماری وفاداری اپنے وطن کے لیے ہے، اور ہمارا صرف ایک ہی دشمن ہے اور وہ صیہونی اسرائیل ہے جس میں انسانیت کا شائبہ تک نہیں ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہی وطن میں ایسے افراد موجود ہیں جو صرف دشمن کی کتاب پڑھتے ہیں، اس کی زبان بولتے ہیں اور اس کی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ یہ حقیقت سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہمیں مضبوط رہنا ہے اور صرف لبنانی بن کر رہنا ہے، تاکہ ہمارا وطن تمام چیلنجوں کے مقابلے میں طاقتور رہے۔
شیخ احمد القطان نے کہا کہ تجربات نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے۔ فلسطین میں اس کے مظالم اس کی درندگی اور بے رحمی کا واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے تمام افراد سے کہتے ہیں کہ اپنی سوچ پر نظر ثانی کریں اور عزت و کرامت کی کتاب پڑھیں؛ وہ کتاب جو ہمیں بتاتی ہے کہ اس دشمن کے مقابلے میں مضبوط رہنا ضروری ہے، اور یہ کہ ہمیں اپنی قومی و اسلامی وحدت کو قائم رکھ کر ہی اس طاقت کو محفوظ رکھنا ہوگا۔









آپ کا تبصرہ