بدھ 30 اپریل 2025 - 18:22
مساجد کی خلوت دشمن کے لیے امید کا سبب بنتی ہے

حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ مازندران نے کہا: مساجد میں حلقۂ صالحین اور جہادی سرگرمیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ مساجد اور نماز جمعہ کی خلوت دشمن کے لیے امید کا سبب بنتی ہے؛ ہم حسینی اور مسجدی ہیں اور اسی طرح باقی رہنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمدباقر محمدی لائینی نے شہر ساری میں بسیج خواہران فاطمہ زہرا (س) کی فعال خواتین، مربیوں اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران دہہ کرامت اور حضرت معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ہم سب کو جہاں تک ممکن ہو اس نظام اور انقلاب اسلامی کے دفاع میں کھڑا رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ہمارا دینی فریضہ ہے اور یہ وہ راستہ ہے جس کی محبت کا سلسلہ شہداء، جہاد و انقلاب کے پیشگاموں اور حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہمارے کاندھوں پر رکھا ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ مازندران نے کہا: شیطان کے کارندے امریکہ اور ناپاک، پلید، ظالم اور دہشتگرد صہیونی ہیں جن کا انجام جہنم ہے، لیکن ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں انقلاب کی خدمت کا موقع دیا اور شہداء کے ساتھ محبت و ارادت کی برکت سے ہمارے لیے جنت کی نوید ہے۔

حجت الاسلام محمد باقر محمدی لائینی نے کہا: ہمیں اپنے ایمان کو مضبوط کرنا چاہیے، شبہات کے سامنے متزلزل نہ ہوں اور حلقہ صالحین، جہادی کام، بسیجی اجتماعات اور مساجد و نماز جمعہ میں شرکت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: مساجد اور نماز جمعہ کا خالی ہونا دشمن کو امید دلاتا ہے، ہم مسجدی اور حسینی ہیں اور اسی راستے پر باقی رہنا ہمارا فرض ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha