حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر محمدی لائینی نے ساری میں نماز جمعہ کے خطبوں میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: اس عظیم امام کے فرمان کے مطابق گناہ اور معصیت اماموں کی ناراضگی کا باعث بنتی ہے اور تقوائے الٰہی کو اپنانا اور گناہوں سے پرہیز کرنا ان کی خوشنودی کا سبب بنتا ہے۔
انہوں نے دہہ کرامت اور یوم دختر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ضروری ہے کہ ہر شہر اور صوبے میں کوئی سڑک یا چوک کو "جمکران" یا حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے نام سے منسوب کیا جائے۔
امام جمعہ ساری نے کہا: دشمن اس چیز کو ہم سے چھیننا چاہتے ہیں جو جمہوری اسلامی ایران اور ہماری سرزمین سے منسوب ہے جن میں سے ایک خلیج فارس ہے جسے وہ خلیج عربی کہہ کر پکارتے ہیں۔
انہوں نے کہا: کام اور مزدور خدا کے نزدیک باعزت ہیں، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزدور کے ہاتھ کو چوما ہے۔ لہٰذا ہمیں مزدوروں کی قدر کرنی چاہیے۔
حجت الاسلام محمدی لائینی نے کہا: ہمیں پیداوار کے لیے ضروری وسائل اور سازگار ماحول فراہم کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: حکومت کو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں، بدقسمتی سے گزشتہ چند برسوں میں بینکوں نے پیداواری قرضوں کی فراہمی میں سختی برتی ہے جسے دور کیا جانا چاہیے۔
امام جمعہ ساری نے ایک قومی میڈیا پروگرام میں ہوئی تفرقہ انگیز حرکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ہماری عوام باشعور اور بصیر ہے اور جانتی ہے کہ ایسے فتنوں کا سراغ دشمنوں تک پہنچتا ہے، دشمن تفرقہ انگیزی کو ایک پرانی اور آزمودہ چال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ