اتوار 11 مئی 2025 - 23:58
استعماری ممالک کا مقصد اقوام عالم، خاص طور پر مسلم اقوام کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے

حوزہ/ حوزات علمیہ کی جانب سے جاری بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس کے تاریخی نام کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش اور ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور علاقے کے ثقافتی سرمائے نیز ایران اسلامی کے دینی و قومی ذخائر کے دفاع پر تاکید کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کی جانب سے جاری بیانیہ میں خلیج فارس کے نام کی تبدیلی سے متعلق ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

حوزہ علمیہ اور علمائے دین کی اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ہمیشہ حق و حقیقت کے ساتھ کھڑے ہوں اور تاریخی و مابعد تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی ہر کوشش کا مقابلہ کریں۔

ایران اسلامی کی تابناک تاریخ اس سرزمین کے دلاوروں کی مجاہدتوں اور قربانیوں سے بھری ہوئی ہے جنہوں نے دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ یہ بہادر اور غیور قوم خالص اسلامی معارف کو کھلے دل سے قبول کرتی ہے اور ہمیشہ حق و حقیقت کے ساتھ کھڑی ہے، جس کی نمایاں مثال آٹھ سالہ دفاع مقدس ہے جہاں اس سرزمین کے فرزندوں نے اپنے محکم و راسخ عقیدے کے ساتھ ایران اسلامی کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں تاکہ ملکی سرمایہ اور دینی و قومی شناخت کی حفاظت کی جا سکے۔

خلیج فارس ایران اور اس خطے کی قومی شناخت کی سب سے قیمتی علامات میں سے ایک ہے جس کا نام اس سرزمین کی قدیم تاریخ میں رچا بسا ہے اور تاریخی کتابوں میں بھی درج ہے۔

عظیم اور باوقار ملت ایران ہمیشہ اقوام عالم کی ثقافت، جغرافیہ اور دیگر اثاثوں کا احترام کرتی آئی ہے اور کبھی بھی انہیں طمع و لالچ کی نگاہ سے نہیں دیکھا لیکن اگر کوئی ایرانی قوم کی مادی، معنوی یا تاریخی دولت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو ماضی کی طرح اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔

یہ چیز سب پر عیاں ہے کہ اس قسم کی حرکات استعماری ممالک کی تجاوز پسندانہ سوچ کے تسلسل کا حصہ ہیں جن کا مقصد اقوام عالم، خاص طور پر مسلم اقوام کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے۔ خطے کے ہمارے برادران ممالک جان لیں کہ استعمارگر کبھی بھی خطے کے خیر خواہ نہیں رہے بلکہ وہ اسلامی امت کے درمیان اختلافات اور تفرقہ پیدا کر کے علاقے کے قیمتی وسائل کی لوٹ مار اور منحوس صہیونی ریاست کے تحفظ کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ پوری اسلامی امت اور دنیا ایران کی شجاع ملت کی فلسطین اور دنیا کے مظلوموں کے دفاع میں قربانی اور استقامت کی گواہ ہے۔

حوزات علمیہ خلیج فارس کے تاریخی نام کی تبدیلی کے حوالے سے ہر قسم کے تجاوز اور ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور علاقے کے ثقافتی سرمایے اور ایران اسلامی کے دینی و قومی ذخائر کے دفاع پر تاکید کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha