جمعرات 21 اگست 2025 - 12:12
ہر وہ بات جو اتحاد و وحدت کو نقصان پہنچائے، در حقیقت اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہمراہی و ہم فکری ہے

حوزہ/ جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم نے کہا: کچھ سادہ اندیش افراد جو اپنے تئیں سیاسی فہم و ادراک کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ فریب کاری سے کام لیتے ہوئے امام اور رہبر معظم کو پسپائی اور دشمنوں سے سمجھوتہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور اصلاح و منصوبہ بندی کی بات کرتے ہیں اور دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کو نظام کے ساتھ مفاہمت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم نے "جبهہ اصلاحات" کے بیانیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: افسوسناک ہے کہ یہ سیاسی دھارا اب بھی دشمن کے خوف اور رعب کے زیر اثر تبدیلی اور تسلیم کا نسخہ پیش کر رہا ہے اور دشمن کی ظالمانہ اور مذموم کاروائیوں سے عبرت حاصل نہیں کرتا۔ اس بیانیہ کا خلاصہ درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انقلاب اسلامی ایران خداوند کی گرانقدر نعمتوں میں سے ایک ہے جو عوام کی حمایت، ہمراہی، استقامت اور پائیداری سے اسلامی نظریات پر قائم رہ کر، حکومتِ کریمہ مهدوی کے تحقق کا زمینہ ساز بنے گا، إن‌شاءالله۔

ایران کے مؤمن و مجاہد عوام نے سالہا سال اسلامی نظام کے ساتھ فتنہ آلود حوادث اور سیاسی، اقتصادی و امنیتی طوفانوں میں صبر و بصیرت کے ذریعے اپنی ولایتمداری کو ثابت کیا ہے اور اپنے امام کا حق ایک شایسته امت کے طور پر ادا کیا ہے۔

اب جبکہ ایران نے دشمن شکن اور مقتدر چهره کے ساتھ صہیونی مجرموں کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور ایک مسلط کردہ جنگ کے پس منظر میں بے نظیر انسجام اور وحدت ملی کا جلوه دکھایا، کچھ سادہ اور نافہم لوگ دشمنوں کے ہم آواز ہو کر ملت اسلامیہ کو استکباری حکمراں نظام کے سامنے تسلیم ہونے اور سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

یہ سادہ اندیش افراد جو سیاسی بصیرت کا دعویٰ رکھتے ہیں، امام اور رہبر معظم کو پسپائی اور دشمنوں سے سمجھوتہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور اصلاح و منصوبہ بندی کی بات کرتے ہیں اور دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کو ان کے نظام کے ساتھ مفاہمت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم عوام کو متنبہ کرتے ہوئے اعلان کرتا ہے:

ہر وہ بات یا کلام جو وحدت ملی اور داخلی اتحاد و انسجام کو نقصان پہنچائے، در حقیقت اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہمراہی و ہم فکری ہے۔

رهبر معظم انقلاب محور وحدت اور اقتدار و انسجام ملی کے محافظ ہیں اور ملت ایران ولایت فقیه کی نعمت کے ساتھ کبھی انحراف اور سستی کے راستے پر نہیں چلے گی بلکہ ہمیشہ اپنی بصیرت کے ساتھ اسلام ناب پر ثابت قدم رہے گی۔

رهبر معظم کو کمزور کرنے، انقلابی اداروں جیسے شورای نگهبان، بسیج، سپاه پر حملہ کرنے اور ملک کی علمی پیشرفت، ایٹمی توانائی اور دفاعی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنے کی روش کسی نتیجے تک نہیں پہنچے گی۔

ملک ایران خدا کی نصرت اور حضرت ولی عصر ارواحنا له الفداء کی توجہات کے سایه میں ہمیشہ سرافراز اور سربلند رہے گا اور تاریخ ان وحدت شکن بیانات کو جو حساس ترین لمحات میں منافع ملی کے خلاف صادر ہوئے، کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

«وَ قُلِ اعْمَلُوا فَسَیَرَی اللهُ عَمَلَکُمْ وَ رَسُولُهُ وَ الْمؤْمِنُونَ» (توبه:۱۰۵)

جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha