منگل 11 فروری 2025 - 20:51
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کا انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوام کے انقلابی و حماسی اقدام پر خراجِ تحسین

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم خاشعانہ اور متواضعانہ طور پر خداوند متعال کے حضور سجدہ شکر بجا لاتی ہے اور تمام عزیز عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ الٰہی توفیق اور عوام کے پختہ عزم نے اس سال بھی 22 بہمن، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر شاندار مناظر رقم کیے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم خاشعانہ اور متواضعانہ طور پر خداوند متعال کے حضور سجدہ شکر بجا لاتی ہے اور تمام عزیز عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ الٰہی توفیق اور عوام کے پختہ عزم نے اس سال بھی 22 بہمن، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر شاندار مناظر رقم کیے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کی آزاد اور سربلند ملت نے ایک بار پھر اپنی بھرپور اور حماسی موجودگی سے دنیا کو حیران کر دیا اور دشمنوں کی چالوں اور 22 بہمن کی رونق کو ماند کرنے کے لیے مسلط کردہ شدید نفسیاتی جنگ کو ناکام بنا دیا۔

اقتصادی بے نظمیوں اور معیشتی مسائل کے باوجود، ایران کے صبور اور باشعور عوام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ امام راحل (رح) اور شہداء کے نظریات سے وفادار ہیں اور رہبر معظم مدظلہ العالی کے فرامین پر لبیک کہتے ہوئے انقلاب کے دفاع کے میدان میں موجود ہیں۔

اگرچہ دشمن کی تمام تر کوششیں ملت کو انقلاب سے دور کرنے کے لیے پابندیوں کے دباؤ اور میڈیا کے ذریعہ مختلف حملوں میں اضافے پر مرکوز ہیں لیکن یہ ملت کبھی بھی کمزوریوں اور بدانتظامیوں کو اصل نظام اور اس کی دینی و انقلابی شناخت کے کھاتے میں نہیں ڈالتی۔

حکومت اور حکام کو چاہیے کہ تدبیر اور مجاہدانہ کوششوں کے ذریعہ عوام کی تکریم کریں اور ان کے جائز مطالبات کا جواب دے کر ان کی ہمت اور بصیرت کی قدردانی کریں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم خاشعانہ اور متواضعانہ طور پر خداوند متعال کے حضور سجدہ شکر بجا لاتی ہے اور تمام عزیز عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ الٰہی توفیق اور عوام کے پختہ عزم نے اس سال بھی 22 بہمن، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر شاندار مناظر رقم کیے۔ جس سے قومی اتحاد، ملت کی طاقت اور پائیداری میں اضافہ ہوا۔

وہ نوجوان نسل، جو آج 22 بہمن کے جلوس میں جوش و خروش کے ساتھ شریک تھی، ایران کی طاقت اور عظمت کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار رکھتی ہے اور انہی دیندار اور انقلابی جوانوں کے ذریعہ ملک کا مستقبل انتہائی درخشاں ہوگا اور حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کا میدان ہموار ہوگا، إن‌شاءالله۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha