پیر 16 دسمبر 2024 - 12:24
قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ کے علماء اور انقلابی عوام کا عظیم اجتماع منعقد ہوگا

حوزہ/ قم میں حوزہ علمیہ کے علماء اور انقلابی عوام کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکیمانہ بیانات اور محاذ مقاومت کی حمایت میں ایک عظیم اجتماع منگل، 17 دسمبر کو حرم مطہر حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) میں منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں حوزہ علمیہ کے علماء اور انقلابی عوام کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکیمانہ بیانات اور محاذ مقاومت کی حمایت میں ایک عظیم اجتماع منگل، 17 دسمبر کو حرم مطہر حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) میں منعقد ہوگا۔ اس اجتماع کا انعقاد حوزہ علمیہ قم کے اعلیٰ اداروں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل اور مرکز مدیریت حوزہ‌های علمیہ، حر حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا)، اور دیگر حوزوی اداروں نے علماء اور قم المقدسہ کے انقلابی عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ 17 دسمبر کو صبح 10 بجے شبستان امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں شرکت کریں۔

قم المقدسہ کے انقلابی علماء اور بصیر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جہاں عالمی استکبار، صیہونی طاقتیں اور ان کے ایجنٹ امت مسلمہ کی استقامت کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، انقلاب اسلامی کا پرچم رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی قیادت میں پہلے سے زیادہ سربلند ہے۔ محاذ مقاومت ان کے شجاعانہ اور حکیمانہ رہنمائی میں دشمنوں کے ظلم و زیادتی کے سامنے فولادی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ، قدس شریف، دمشق، صنعا، اور جنوبی لبنان کے محاذوں پر مجاہدین اسلام ظلم و استبداد کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنے خون سے امت مسلمہ کی آزادی اور عزت کے چراغ روشن رکھے ہوئے ہیں۔ یہ جهاد، وہی راستہ ہے جو امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) نے دکھایا اور جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی حکمت اور صلابت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس اہم موقع پر عوام اور علماء کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس اجتماع میں شرکت کرکے محاذ مقاومت کے مقاصد کی حمایت کا اعلان کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ یہ ملت عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی علمبردار ہے۔

بوقت: منگل، 17 دسمبر، صبح 10 بجے

بمقام: شبستان امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ)، حرم مطہر حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا)

منتظمین:

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

سپریم کونسل اور مرکز مدیریت حوزہ‌های علمیہ

انتظامیہ حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .

مقبول ترین

تازہ ترین