حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں "لبیک یا خامنہ ای" کے عنوان سے آج شام 6 بجے باغ دفاع مقدس میوزیم کے میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا جس میں قم المقدسہ کے حزب اللہی اور انقلابی عوام شرپسند عناصر کے خلاف اپنے فلک شگاف نعروں سے اپنی بیداری کا ثبوت دیں گے۔
اطلاع کے مطابق تبلیغات اسلامی کمیٹی نے بتایا ہے کہ یہ اجتماع ملک ایران میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بد امنی کے سبب قم المقدسہ کے بصیر اور انقلابی عوام اس اجتماع میں شریک ہوتے ہوئے دنیا کو ملک میں اتحاد و بھائی چارہ اور ولایت سے اپنی وابستگی کا ثبوت دیں گے۔









آپ کا تبصرہ