۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قیام ۱۵ خرداد

حوزہ/قم المقدسہ میں یوم اللہ پندرہ خرداد کی مناسبت سے آج عظیم الشان پروگرام مدرسہ فیضیہ میں منعقد ہورہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پندرہ خرداد مطابق چھار جون، ایران کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ 

ایران کے مقدس شہر قم میں واقع مدرسہ فیضیہ میں، 57 سال قبل اسی دن، عاشور کی تقریر میں حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے شاہی حکومت کی اسلام مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ اس کے روابط اور سازشوں کا پردہ فاش کیا تھا ۔ اس تقریر کے بعد  ستم شاہی حکومت کے کارندوں نے آپ کو گرفتار کر لیا تھا۔

حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی گرفتاری کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پورے ایران میں عوام کے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

شاہی حکومت کے جاسوسوں نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے مقصد سے مدرسہ فیضیہ پر حملہ کر کے بڑی تعداد میں طلبہ کو شہید اور زخمی کر دیا اور ایک بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا ۔

 یہی وہ دن تھا کہ جب شاہ کی حکومت کے سقوط کی شروعات اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بنیاد رکھی گئی۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے انیس سو ترسٹھ میں شاہ کی ظالم حکومت کے خلاف اپنی تحریک اور جدوجہد کو اہم مرحلے میں پہنچا دیا اور ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک بیرون ملک جلا وطنی سمیت بہت زیادہ سختیوں کو برداشت کیا۔

حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان پرپندرہ خرداد مطابق 15خرداد کو ایران میں یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا ہے-

قم المقدسہ میں یوم اللہ پندرہ خرداد کی مناسبت سے آج عظیم الشان پروگرام مدرسہ فیضیہ میں منعقد ہورہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .