۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
حجت الاسلام مصباحی مقدم
امام زمانہ(عج) کی غیبت کے زمانے میں لوگوں کی ذمہ داری عدل و انصاف کا قیام ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین مصباحی مقدم نے کہا: امام زمانہ(عج) کی غیبت کے زمانے میں لوگوں کی ذمہ داری عدل و انصاف کا قیام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ممبر حجت الاسلام و المسلمین غلامرضا مصباحی مقدم نے تہران میں کتاب "سند انتخاب" کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: امیرالمومنین علیہ السلام کے حکومت تک پہنچنے میں لوگوں کی مرضی شامل تھی۔ حضرت امیرالمومنین(ع) نے خطبہ شقشقیہ میں اس امر کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کیونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت کے بعد 25 سال تک امیر المومنین علیہ السلام نے سکوت اختیار کر رکھا تھا چونکہ لوگ کچھ اور چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا: عصر غیبت میں لوگوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ فقہاء کی پیروی کریں اور معصومین علیہم السلام نے بھی اسی کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر فقیہ لوگوں کی مرضی کے بغیر ان پر مسلط ہو جائے تو اس کی حکومت شرعی اور دینی نہیں ہوگی۔ ولایت فقیہ کا وجود لوگوں کی مرضی اور ان کے عزم و ارادے سے مربوط ہونا چاہئیے جس طرح کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مصباحی مقدم نے کہا: امام خامنہ ای کے مقام و منزلت کو جس طرح چاہیے تھا نہیں پہچانا گیا۔ حضرت خامنہ ای نے فقہی، فوجی، خواتین کے حقوق، طبی، ثقافتی، اقتصادی اور دیگر مسائل میں ہمیشہ ماہرانہ نقطہ نظر کا اظہار کیا ہے۔ ان کی قیادت کا دوسرے ممالک کے سربراہان مملکت سے مقائسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

حجۃ الاسلام مصباحی مقدم نے کہا: انقلاب اسلامی سے پہلے اور پہلوی دور حکومت میں ملکی امور میں لوگوں کی خواہش اور عزم و ارادے کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔ پہلوی شہنشاہوں نے غیر ملکی طاقتوں کے ایما پر حکومت حاصل کر رکھی تھی لیکن رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے انتخاب میں لوگوں کی آراء شامل تھیں اور انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو عزت و سربلندی سے نوازا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .