۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله رجبی

حوزہ / حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے کہا: یہ اسلامی نظام اہل بیت علیہم السلام کی معرفت اور ان سے محبت کے لحاظ سے بہت کامیاب رہا ہے اور اس نے لوگوں کو مہدوی معاشرے کی تشکیل کے لیے آمادہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، آیت اللہ محمود رجبی نے تہران کی مسجد مروی میں طلباء اور نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا: حضرت حجت (عج) کے ظہور کی بنیاد فراہم کرنا انقلاب اسلامی کی سب سے اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں اس اسلامی انقلاب کا ہمیشہ شکرگزار رہنا چاہیے جس نے دفاع مقدس کے دوران لوگوں کو اس حد تک معنوی ترقی عطا کی کہ بعض مجاہدین حتی اپنی شناختی کارڈز یعنی پلیٹس (شناختی کوڈ نمبرز) بھی ایک طرف رکھ دیتے تاکہ ان کے نام و نشان کا پتہ نہ چلے اور وہ مکمل اخلاص کے ساتھ محاذوں پر حاضر رہیں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے اس رکن نے کہا: تمام معاشرتی مسائل کا حل ولایتِ فقیہ کی اتباع میں مضمر ہے۔ یہ اسلامی نظام اہل بیت علیہم السلام کی معرفت اور ان سے محبت کے لحاظ سے بہت کامیاب رہا ہے اور اس نے لوگوں کو مہدوی معاشرے کی تشکیل کے لیے آمادہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .